ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ایگزٹ پول پر آج کی شام تک پابندی عائد

ایگزٹ پول پر آج کی شام تک پابندی عائد

Wed, 08 Mar 2017 22:12:44    S.O. News Service

وارانسی، 8/ مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش اسمبلی کے ساتویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ کے آخری دور میں ہونے کے باوجود الیکشن کمیشن نے ایگزٹ پول پر پابندی 9 /مارچ،جمعرات شام 5.30منٹ تک بڑھادی ہے۔ڈپٹی ضلع الیکشن آفیسر، ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ منندر ناتھ اپادھیائے نے بتایا کہ ہندوستانی الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ایگزٹ پول کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔غورطلب ہے کہ ووٹنگ کے دوران پیڈ ایگزٹ پول سے پڑنے والے اثرات کو گزشتہ انتخابات میں دیکھا گیا ہے۔مانا جا رہا ہے کہ منصفانہ پولنگ کے مدنظر الیکشن کمیشن نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
 


Share: